زین العابدین
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - حضرت امام حسین کے صاحبزادے کا لقب۔ یوں صدا ہاتف سے آئی تین بار ہے تو زین العابدین اے نامدار ( ١٨٩٩ء، مثنوی نان و نمک، ٢٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زین' کے ساتھ 'ا ل' حرف تعریف لگا کر عربی اسم 'عابد' کے ساتھ 'ین' بطور لاحقۂ جمع لکھنے سے مرکب 'زین العابدین' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٥ء کو "بیاض مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر